سابق ایجنٹ پر اعصابی گیس سے حملہ : جمہوریہ چیک نے بھی روسی سفیر طلب کر لیا
پراگ (نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی )جمہوریہ چیک نے روسی سفیر کو طلب کر لیا، چیک وزارت خارجہ کے مطابق اعصابی گیس سے قطعا روی دعوے پر وضاحت طلب کی گئی۔ روس نے دعوی کیا ہے کہ سابق روس ایجنٹ پر حملے میں استعمال اعصابی گیس چیک ری پبلک میں بنی ہے۔ برطانیہ سے بیدخل کیے گئے 23روسی سفارتکاروں نے اہل خانہ کے ہمراہ سفارتخانے سے وطن واپسی شروع کر دی ہے۔ اے ایف پی فوٹو گرافر کے مطابق سفارتکاروں کو سامان لیکر جاتے دیکھا ہے۔ یاد رہے سابق روسی ڈبل ایجنٹ جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر دونوں ممالک میں کشیدگی کے بعد ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز سویڈن نے اس معاملے پر روسی سفیر کو طلب کرلیا تھا۔