کسی امریکی امن منصوبے کو قبول نہیں کرینگے: محمود عباس، غزہ پر نئی پابندیوں کا اعلان
غزہ (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی+ اے ایف پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈ مین نے یہودی آباد کاروں کی حمایت کی۔ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی۔ فلسطینی امریکہ کے کسی بھی امن منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے حماس کے ساتھ مفاہمانہ پالیسی ختم کرنے کی دھمکی دی غزہ پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ شواہد نہیں دیئے۔ ڈیوڈ فرائیڈ مین نے کہا فلسطینی صدر نے مجھے گالی دے کر یہودی دشمنی کی۔ ادھر وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں محمود عباس کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ محمود عباس نفرت یا امن میں کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔