معصوم حسین نقوی ’’نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ ‘‘کے سینئر نائب صدر نامزد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’نظام مصطفے متحدہ محاذ‘‘ میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی مشاورت سے جمعیت علماء پاکستان نیازی کے مرکزی صدر پیر سید معصوم حسین نقوی کو متحدہ محاز کا سینئر نائب صدر نامزد کیا ہے۔ جبکہ متحدہ محاذ کی سپریم کونسل میں جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی امیر پیر میاں عبدالخالق، عرفان مشہدی، حنیف طیب، میاں جلیل احمد شرقپوری، سید محمد چشتی، حبیب عرفانی، نوید الحسن شاہ، پیر غلام رضوانی جیلانی، پیر خالد سلطان قادری کو شامل کیا گیا ہے۔