کرہ ارض کے علاوہ دیگر سیاروں پر بھی زندگی کے آثار موجود ہیں
لندن (صباح نیوز)برطانوی سائنس دان سٹیفن ہاکنگ کا ایک نیا مقالہ سامنے آیا ہے جس میں آنجہانی ہاکنگ نے ایک نئی تھیوری سے پردہ ہٹایا ہے جس کی رو سے کرہ ارض کے علاوہ بھی دیگر سیاروں پر زندگی کے آثار موجود ہیں۔سٹیفن ہاکنگ کی نئی تھیوری وفات کے بعد سامنے آئی، بگ بینگ تھیوری میں نئی پیشرفت کا امکان ہے۔اس مقالے میں آنجہانی ہاکنگ نے ایک نئی تھیوری سے پردہ ہٹایا ہے جس کی رو سے کرہ ارض کے علاوہ بھی دیگر سیاروں پر زندگی کے آثار موجود ہیں۔ بلجیم کی کے یو لی ون یونیورسٹی کے ماہر فزکس تھامس ہرٹوگ نے بتایا ہے کہ یہ مقالہ سٹیفن ہاکنگ کے ساتھ مل کر لکھا تھا جسے اب ایک سائنسی جریدے نے شائع کیا ہے۔ اس مقالے میں ہاکنگ نے نئے سیاروں کے بارے میں تفصیلی لکھا ہے جو کہ ان کی اپنی بگ بینگ تھیوری کے اسرار و رموز پر مزید روشنی ڈالنے میں مدد دے گا۔ پروفیسر ہرٹوگ نے بتایا کہ اپنی وفات سے پہلے ہاکنگ کے ساتھ مل کر اس نئی تھیوری پر کام کیا تھا۔