شاہد مہربان نے فلم ’’رب دی قسم‘‘ مکمل کر لی
لاہور(کلچرل رپورٹر)مصنف وہدایتکار شاہد مہربان نے اپنی نئی فلم رب وارث مکمل کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کاسنسرپرنٹ تیارہوچکاہے جس کے فلمساز زاہد اختراورعدنان ہاشمی ہیں۔کاسٹ میں نئے فنکاروں کوشامل کیاگیاہے ۔فلم کی شوٹنگ لاہورکے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں کی گئی ہے ۔ہدایتکارشاہدمہربان کاکہناتھاکہ مذکورہ فلم تفریحی اوراصلاحی ہے ۔جس میں دین اسلام کی سربلندی کاپرچاربھی کیاگیاہے اوربتایاگیاہے کہ اسلام تمام مذاہب سے افضل ترین ہے ۔فلم میں نئے اورباصلاحیت اداکاروں نے بہترین کار کردگی کامظاہر ہ کیاہے ۔میں پرامیدہوںکہ فلم بین اس فلم سے محظوظ ہونگے ۔ انکاکہناتھاکہ فلم کا سنسرپرنٹ تیارہوچکاہے جسے ایک دوروزتک سٹوڈیومیںچلاکردیکھاجائے گااورفلمی حلقوں کی رائے جانی جائے گی ۔