آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر افغانستان نے امارات کو شکست دیدی
ہرارے (سپورٹس ڈیسک)زمبابوے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس مرحلہ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 43اوورز میں 177رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ شیمان انور 64 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ راشد خان نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔افغانستان نے ہدف پانچ وکٹوںپر پورا کرلیا۔ گلبدین نائب74اور نجیب اللہ زدران 63رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ محمد نوید اور قدیر احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ گلبدین نائب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔