چہلم امام حسین ؑ،بارود برآمدگی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مقدمات میں 13 گواہان کے بیان قلمبند
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمداصغر خان نے چہلم حضرت امام حسین ؑ،بارود برآمدگی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں 13 گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا ۔منگل کو عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود ی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد حسین کیخلاف 3گواہان کے بیان قلمبند کرکے سماعت 28مارچ، اسی تھانے میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم غلام مرتضیٰ کیخلاف3گواہان کے بیان قلمبند کرکے سماعت 28مارچ، تھانہ بسال میں درج بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم طیب کیس میں ملزم کے بیان مکمل کرکے سماعت 21مارچ ، تھانہ پیر ودہائی میں درج چہلم امام حسین کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان عمر رحمان وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 26مارچ اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں ملوث ملزم عبدالواحد کیس میں 6گواہان کے بیان قلمبند کرلئے ۔