یوفون بلوچستان فٹبال کپ آزاد بلوچ فٹبال کلب کی فتح
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آزاد بلوچ فٹبال کلب نے گورنمنٹ اسکول منگل آباد صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ اعجاز احمد نے 2 ثناء اللہ نے ایک گول اسکور کیا۔ اس شاندار فتح کے بعد آزاد بلوچ ایف سی نے کوارٹرفائنلز تک رسائی حاصل کرلی ہے جو کوئٹہ میں 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں، نوشکی میں دو ناک آؤٹ میچز کھیلے گئے۔ گورنمنٹ اسکول منگل آباد نے ڈگری کالج نوشکی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ واحد گول نعیم نے اسکور کیا ۔ دوسرے میچ میں آزاد بلوچ ایف سی نے آبسایان ہائی اسکول کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ آزاد بلوچ ایف سی کیمحب نصیر نے لگاتار 2 جبکہ شام نے ایک گول اسکور کیا۔