ولی آفریدی فٹبال کلب کے نئے عہدیداروں کا انتخاب
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ولی آفریدی فٹبال کلب رجسٹرڈ ڈی ایف اے ویسٹ کے سرپرست اعلیٰ جاوید الرحمان آفریدی کی سربراہی میں کلب کے جنرل باڈی اجلاس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب ہوگیا جس کے مطابق شاہد الرحمان آفریدی صدر‘ حاجی اصغر آفریدی‘ نائب صدر عباس الرحمان آفریدی چیئرمین غلام محمد بلیدی‘ وائس چیئرمین فاروق الرحمان آفریدی جنرل سیکرٹری یوسف الرحمان آفریدی‘ خازن علی کوچ حسین بلوچ اسسٹنٹ کوچ جمیل الرحمان آفریدی کیپٹن اور ایاز آفریدی وائس کیپٹن منتخب ہوئے۔