ایشیئن جونیئر اسنوکر‘ پاکستانی کوئسٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) میانمار کے دارالحکومت پنگون میں جاری ایشیئن جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کوئیٹس کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ تیسرے روز محمد شہباز نے اپنے حریف ہانگ کانگ کے چبوئی بون کویکطرفہ مقابلے کے بعد4-1 فریم سے شکست دی اس سے قبل محمد نسیم اختر نے ہوم ٹیم میانمار کے زین بٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4-3 فریم سے قابو کیا۔ حارث طاہر نے ایران کے امین سنجیل کو4-3 سے شکست دی بدھ کو آرام کا دن ہے۔ جمعرات22 مارچ کو بھارت کے شعیب خان کا مقابلہ پاکستان کے محمد شہباز سے اور پاکستان کے حارث طاہر کا سامنا مہل سائنی سے ہوگا۔