مشر ف کی وطن واپسی پر نام ای سی ایل میں شامل کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر مشرف کی وطن واپسی پر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پرویز مشرف پر آئین کو پامال کرنے کا الزام ہے۔ مقامی وکیل نے ایک درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست خصوصی عدالت میں زیر التوا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک فل بنچ بھی تشکیل دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پرویز مشرف پاکستان واپس آ رہے ہیں اس لیے ان کیخلاف مقدمات کے پیش نظر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔