حلقہ بندیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کا ایک اور اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حلقہ بندیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قومی اسمبلی کے ورکنگ گروپ کا ایک اور اجلاس آج بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں آج سفارشات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ورکنگ گروپ کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کردیا گیا جبکہ پنجاب ، سندھ ،خیبرپختونخوا،بلوچستان سے 7ارکان قومی اسمبلی کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں مدعو کیا ہے تاکہ وہ اپنے صوبوں میں حلقہ بندیوں کے ایکٹ کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرسکیں گے۔