راولپنڈی: مریم نواز کیخلاف مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ او سے جواب مانگ لیا
راولپنڈی (آن لائن ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی دختر مریم نواز شریف کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22Aکے تحت دائر درخواست پر سٹی پولیس افسر راولپنڈی اسرار احمد عباسی اور ایس ایچ او سٹی سے 27 مارچ بروز ہفتہ جواب طلب کر لیا، راجہ جاوید ولد محمد گلزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے خود کو بی بی فاطمہ سے تشبیہ دینے کی ناپاک جسارت کی ہے جبکہ نواز شریف کو بھی پاک ہستی سے جوڑنے کی کوشش کی جو تعزیرات پاکستان کے تحت جرم ہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، سائل اور اسکے وکلاء نے بتایا کہ وہ قانونی کارروائی کیلئے درخواست لے کر ایس ایچ او سٹی اور سی پی او اسرار احمد عباسی راولپنڈی کے پاس گئے لیکن انہوں نے اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیںکی۔