جسٹس دوست کو فل کورٹ ریفرنس نہ دینے پر پشاور ہائیکورٹ بار ناراض
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس دوست محمد خان کو فل کورٹ ریفرنس نہ دینے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ناراض ہوگئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملاقات کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ ریفرنس نہ دینے پر پشاور ہائیکورٹ بار کی ناراضی سے آگاہ کیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے ، خط میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ فْل کورٹ کے انتظامات نہ کرنے کا تاثر غلط ہے، جسٹس دوست محمد نے نجی ریفرنس کی بنا پر فل کورٹ ریفرنس اور عشائیے میں شرکت سے معذوری ظاہر کی۔