بنوں: سکیورٹی فورسز‘ مبینہ شدت پسندوں میں جھڑپ‘ 2 دہشتگرد ہلاک‘2گرفتار
بنوں( صباح نیوز)ایف آر جانی خیل میں سیکورٹی فورسز اور مبینہ شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ،دو شدت پسند ہلاک جبکہ دومبینہ شدت پسند گرفتار،ذرائع کے مطابق نیم قبائلی علاقہ ایف آر جانی خیل میں گزشتہ روز صبح سات بجے سے لیکر دن دوبجے تک سیکورٹی فورسز اور مبینہ شدت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا‘دو مبینہ شدت پسند ہلاک جبکہ دو شدت پسند کو پاک فوج نے گرفتار کرلیا ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا اور آخری اطلاعات ملنے تک ہلا ک اورگرفتار ہونے والے مبینہ شدت پسندوں کے ناموں کی شناخت نہ ہوسکی۔