ختم نبوت قانون بحال کروانا اعزاز ،تبدیل کرنیوالوں نے جرم کیا ،مقررین
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) قانون ختم نبوت ﷺبحال کروانا اعزاز ہے، مجرم تبدیلی کرنے والے ہیں۔ قوم ختم نبوت کے مجرموں اور شہدائے فیض آباد کے قاتلوں کیخلاف رپورٹ اور سزا کی منتظر ہے۔ فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد نہ کرکے ملکی حالات خراب کرنے کی خطرناک سازش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے دیگر قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ اپنا عظیم اور پاکیزہ مشن جاری رکھے گی اور د ین اسلام اور وطن عزیز کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔