وفاقی وزیر تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت اور اردو بطور سرکاری زبان بارے عمل درآمد کمیٹی کے چیئرمین انجینئر بلیغ الرحمن کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا ۔ گزشہ روز وزارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری وزارت تعلیم اکبر حسین درانی ، جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائیزر رفیق طاہر ، وزارت کے ملحقہ محکموں کے سربراہان اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور اس کے ذیلی محکموں میں اردو کے بطور سرکاری زبان بارے عمل درآمد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔