چیف کمشنر کی ہدایت پر پیٹرول پمپس کی چیکنگ ،پیمانہ خرابی پر متعدد سیل
اسلام آباد( وقائع نگار) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر محکمہ انڈسٹریز اینڈ لیبر ویلفیئر نے راول ڈیم روڈپر چھ پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران پیمائش کے پیمانوں کی خرابی پر ایک پٹرول پمپ مکمل پر سیل اور چار جزوی طور پر سیل کردیئے ہیں ۔ ٹیموں نے جن پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی ان میںراول جھیل پٹرولیم ،کوالٹی ون پٹرولیم،گارڈن فلنگ سٹیشن ،الٹرا فیول اور ملت فلنگ اسٹیشن شامل ہیں ۔ ٹیموں نے پٹرول پمپس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری پر پیمانوں کو درست کریں اورناپ تول درست کریں۔