چکوال تحصیل لاوہ کے موضع وادی چٹھہ تا شاہ محمد والی سڑک کوپختہ کیاجائے ، اہلیان علاقہ
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) ضلع چکوال تحصیل لاوا یونین کونسل کوٹگلہ موضع وادی چٹھہ تا شاہ محمد والی روڈ کا سروے بھی ہو چکا ہے ۔موضع وادی چٹھہ تا شاہ محمدی سڑک 8کلو میٹر ہے ۔لیکن ابھی تک کو ئی کام نہیں ہوا ۔مارچ 2016ء میں صوبائی حلقہ پی پی 23 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ملک عبدالحفیظ کے ڈیرے پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وادی چٹھہ کے عوام کیلئے چٹھہ تاشاہ محمدی روڈ کوپختہ کرنے اور بجلی فراہم کرنے کے وعدے کئے گئے۔ لیکن ان وعدوں پرمکمل طورپر عمل نہیں ہوسکا۔ جلسے سے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر اعوان اور دیگر نے خطاب کیا۔