اوپن یونیورسٹی میں کامن ویلتھ کے اشتراک سے داخلے جاری ہیں
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے کامن ویلتھ آف لرننگ )کینڈا (کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے ایم بی اے /ایم پی اے پروگرامز کے داخلے ملک بھر میں جاری ہیں ٗ رواں سمسٹر میں چار سالہ بی بی اے پروگرام بھی پیش کیا گیا ہے ۔یہ اعلان یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چئیرمین ٗ ڈاکٹر سید حسن رضا نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ داخلہ فارم یونیورسٹی کے اسلام آباد میں واقع مین کیمپس اور ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے سے دستیاب ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔ امیدوار مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے بھی ارسال کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر سیدحسن رضا نے مزید کہا ہے کہ ایم بی اے /ایم پی اے پروگرام بین الاقوامی 90۔کریڈٹ پر مشتمل پروگرام ہے۔ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے پروگرام کے داخلوں کے بارے مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن سے ان کے فون نمبرز 051-9057722 ٗ 051-9057855اور 051-9057141پر رابطہ کریں۔