آبپارہ فری پولن الر جی کیمپ نے پہلے روز 3سو سے زائد مریضوں کا علاج کیا
اسلام آباد ( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ فری پولن الرجی ریلیف کیمپ نے آبپارہ کمیونٹی سنٹر میں کام شروع کردیا ہے۔ کیمپ میں پہلے دن 348 الرجی کے مریضوں کے علا ج کیا گیا ہے اور انہیں تمام ادویات مفت فراہم کی گئی ہیں ۔ کیمپ میں بچوں ، خواتین اور مردمریضوں کے کئے علیحدہ کاونٹر قائم کئے گئے ہیں ۔کیمپ میں ایلوپیتھی ، ہومیوپیتھی اور طب یونانی طریق کار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتیں فری میسر ہیں۔ یہ کیمپ 30مارچ تک لگے گا۔کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹر عثمان یوسف، ڈاکٹر مبشر بھٹی ، حکیم رضوان حفیظ ، ڈاکٹر ناصر چوہدری ، اور ادویات ساز کمپنیوں کے نمائندوں فارماسسٹ نے تعاون کیا ہے