چیف جسٹس کا سیا سی بھرتیوں پر پابندی لگانااحسن اقدام ہے،طاہر اعوان
اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)گزشتہ کئی سالوں سے صحت کے سب سے بڑے ادارے پاکستان انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں کسی بھی شخص کو ملازمت نہیں ملی۔یونیورسٹی والوں نے بھرتی کی۔مریضوں کی بھلائی کیلئے ہسپتالوں میں بھرتی کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔سیاسی بھرتیوں پر پابندی لگانے کے چیف جسٹس کے حکم کو ملازمین پمز قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔نان گزئیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک طاہر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیف جسٹس کو ہم سلام پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پمز ملازمین کیلئے کوٹہ سسٹم منظور کر وایا جا ئے تاکہ آنے والی سیاسی حکومت بھی اپنی من مرضی نہ کر سکے۔پریس سیکرٹری ملک تنویرنوشاھی نے کہا کہ پمز ملازمین کے بچوں کو سنیارٹی پر بھرتی کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے اپیل ہے کی کہ پمز میں بھرتیوں کے لیئے فی کس 270روپے درخواست کے ہمراہ وصول کیے گئے جو غریب عوام کیساتھ ظلم ہے۔