ز ینب کے قاتل کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج‘ عمران ہی اصل مجرم ہے: لاہور ہائیکورٹ
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی‘ جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ تفتیش میں ثابت ہوچکا کہ عمران ہی اصل مجرم ہے‘ مجرم عمران کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا۔منگل کو لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں بروقت فیصلہ کریں تو آپ کو اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ مجرم عمران کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا۔ 1187 افراد میں صرف عمران کا ڈی این اے میچ ہوا۔تفتیش میں ثابت ہوچکا عمران ہی اصل مجرم ہے۔