وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس‘ سود سے پاک قرضہ سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں سود سے پاک قرضوں کی سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تخفیف غربت کی اس سکیم کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی ہے اب تک 9 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے دئیے گئے ہیں۔ فاٹا‘ اے جے کے‘ گلگت و بلتستان میں 4 لاکھ 9 ہزار 805 قرضے جاری ہوئے۔ وزیراعظم نے سکیم پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقات کی مدد کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔