پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایا ز سو مرو امریکہ میں انتقال کر گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو 58 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، محمد ایاز سومرو امریکہ کے مین ہیٹن اسپتال میں زیرعلاج اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔محمد ایاز سومرو نے پسماندگان میں تین بھائی اور تین بہنیں چھوڑے ہیں، ان کا تعلق شہدادکوٹ سے تھا اسٹوڈنٹ ونگ سے انہوں نے سیاست کا آغاز کیا ایاز سومرو 9 دفعہ بار ڈسٹرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر رہے ، سپریم کورٹ بار کو نسل کے رکن رہے ، محمد ایاز سومرو کو 2001 میں پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی صدارت ملی ، پہلی دفہ 2002 میں لاڑکانہ ضلع کے حلقہ پی ایس 37 رتودیرو کے صوبائی پر ایم پی اے منتخب ہوئے ، 2008والی الیکشن میں بھی اسی حلقہ سے ایم پی اے منتخب ہوکر قانون کے صوبائی وزیر بنے ،سال 2013 کے الیکشن میں لاڑکانہ کے قومی حلقہ این اے 204 سے ایم این اے منتخب ہوئے ، محمد ایاز سومرو کی تدفین ان کے آباہی گائوں شہدادکوٹ کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی ایم این اے کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے دکھ اور سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ۔ پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ایاز سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے بلاول نے کہا کہ ایاز سومرو زندگی بھر پارٹی سے وفادار رہے۔ ایاز سومرو کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔بلاول بھٹو نے مرحوم کے روح کے لئے دعا کی پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو,نائب صدر سندھ راشد ربانی. جنرل سیکریٹری سندھ وقار مہدی نے کہا کہ مر حوم ایاز سو مرو نے ہمیشہ پا رٹیکی ٓواز پر لبیک کیا ۔ فریا ل تا لپور ، نے بھی ایا ز سو مرو نے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہا ر کیا ۔ متحدہ قو می مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی اور سا بق صو بائی وزیر ایا ز سو مرو کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیا ہے ۔