پی ایس ایل ٹیموںکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں:شہبازشریف
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا جان لے ،پاکستان پرامن ملک ہے اورپاکستان کے شہری کرکٹ کے شیدائی ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد پر خصوصی تہنیتی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اوردیگر کھیلوں کے مقابلے بھی جلددیکھنے کو ملیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کی ٹیموںکو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔پی ایس ایل تھری کے میچوں کا پاکستان میں انعقاد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچوں کے انعقاد سے اقوام عالم کو پاکستان ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائیگا۔ کہ عوام کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔ ۔ انہوںنے کہا کہ کرکٹ میچز کے انعقاد کے باعث ہر پاکستانی خوش نظر آتا ہے۔ ہم نے اپنی قوم کی خوشیوں میں اسی طرح اضافہ کرنا ہے۔ کسی کو قوم کی خوشیاں نہیںچھیننے دیں گے۔