شہداء پولیس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد
اسلام آباد (خبر نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام شہداء پولیس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شالیمار کرکٹ گرائونڈ ایف سکس اسلام آباد میں پولیس الیون اور فیاض سنبل فائونڈیشن الیون کے درمیان ایک دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ ٹی 20 میچ میں فیاض سنبل فائونڈیشن الیون نے پولیس الیون کو چاروکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔ فیاض سنبل فائونڈیشن الیون کی ٹیم آسٹریلین پولیس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران پر مشتمل تھی جبکہ پولیس الیون کی ٹیم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس کے افسران پر مشتمل تھی۔