ارباب غلام رحیم کو ہراساں کرنے پر آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری
کراچی ( وقائع نگار )سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کو ہراساں کرنے پر آئی جی سندھ، چیرمین اینٹی کرپشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6 اپریل تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی سندھ کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار جان علی نے موقف اپنایا کہ سابق وزیر اعلی سندھ کو حکومتی ایما پر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔
نوٹس جاری