پاکستان ہماری شان ، آن اور پہچان ہے ،ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری شان آن اور پہچان ہے کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہر میلی آنکھ کو پھوڑنا جانتے ہیں دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں خود ساختہ جہاد کا اعلان کرنے والے فسادی اور بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں ، ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی یونیورسٹی کے تحت گورنر ہائوس میں ہونے والی پیغام پاکستان کی تقریب میں امن کا نشان پاکستان کی بھرپور تائید کرتے ہیں اس پر عمل درآمد کیلئے علمائومشائخ ،دانشوروں اور ہر محب وطن پاکستانی کوجدوجہد کرنا ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ثروت قادری