سرائیکی صوبے کیلئے یکم اپریل سے باضابطہ تحریک چلائی جائے گی: جمشید دستی
ملتان(اسپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے سرائیکی صوبے کے قیام کی یکم اپریل سے باضابطہ تحریک چلانے اور این اے 158شجاع آباد سے سرائیکی رہنماملک اللہ نواز وینس کی عام انتخابات میں انفرادی طور پر حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ الگ صوبے کے قیام کے سلسلے میں زرداری گیلانی میرے ساتھ مناظرہ کر لیں میدان نہیں چھوڑوں گا چیئرمین نیب ٹرخا رہاہے کہ نواز شریف ملک سے بھاگ جائے سینیٹ الیکشن میں اربوں روپے کی بولیاں لگیں آئندہ وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہونا چاہیئے الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں مگر لیٹ ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس اور عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنمائوں عامر کرامت ، ظفر اقبال گرمانی، حافظ محمد اصغر سعیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جمشید دستی نے مزید کہا کہ میں نے سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے قومی اسمبلی میں دو مرتبہ بل جمع کرایا لیکن پیپلز پارٹی ، (ن ) لیگ سمیت سب نے دھوکہ دیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے الگ صوبے کے قیام کی حمایت کی اور آج تک ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی بھی اپنے منشور میں الگ صوبہ کے قیام کو رکھے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نااہلی کے بعد تاج لنگاہ کی یاد آئی انہوں نے مزید کہا کہ ایک مافیا ہے جو ملک کو توڑنا چاہتا ہے اور ہمارے وسائل پرقبضہ کرنا چاہتا ہے مجیب الرحمن پاکستان کا دشمن تھا اور مودی بھی پاکستان کا دشمن ہے لیکن نواز شریف اس کی بو لی بول رہے ہیں ‘ آج کوئی نئے کوئی نئے پاکستان کی بات کرتا ہے تو کوئی پرانے پاکستان کی بات کر رہا ہے قوم ان مکروہ چہروں کو پہچان چکی ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف بولنے والے غدار ہیں جو قوم میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے مگر بے اختیار ہے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہونا چاہئیں کہ جوتیوں کا سلسلہ ایک میسج ہے اور یہ جوتے ان کے خلاف ایک اشارہ ہیں جو سیاستدان عوام کے مسائل حل نہیں کریں گے ان کے ساتھ یہی حشر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوامی راج پارٹی اپنامنشور جاری کرے گی جس میں اولین ترجیح الگ سرائیکی صوبے کا قیام ہے کہ عوام راج پارٹی کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ ملک بھر میں امیدوار کھڑے کر سکے تاہم جنو بی پنجاب، کے پی کے میں امیدوار ضرور کھڑے کریں گے کہ جو اربوں کھربوں روپے لوٹ کر لے گئے ان کی واپسی ضرور ہو نی چاہیئے تاکہ ملک خوشحال ہو اور ملک کے قرضے بھی اتر سکیں عوامی راج پارٹی کے منشور میں کرپشن کی سزا موت ہے اسی لئے جو بھی کرپشن کرے اسے سزا موت دی جانی چاہئے ۔
جمشید دستی