ٹھٹھہ میں48 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیخلاف شٹر ڈائون‘ حیسکو کا گھیرائو
ٹھٹھہ ( بیورو رپورٹ) ٹھٹھہ شہر کے اسلام پور محلہ مچھلی مارکیٹ اوردیگر علاقوں کی گذشتہ48 گھنٹوں سے بجلی بند ہونے کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نقل آئے۔ تاجروں نے شہر میں شٹر بند ہڑتال کرکے احتجاج کیا۔ قومی شاہراہ پر ٹائروں کو آگ لگا کر قومی شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث کراچی‘ حیدرآباد‘ سجاول‘ ٹنڈو محمد خان جانے والی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل ہوگئی۔ہجوم نے حیسکو کے دفتروں پر حملہ کرکے دفتروں میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے‘ سائن بورڈ توڑ دیئے۔ شہریوں نے شام کے وقت مکلی بائی پاس بھی بلاک کردیا ۔
ٹھٹھہ/ شٹر ڈائون