جے یو آئی اور جماعت اسلامی کی حکومتوں سے علیحدگی کے بغیر ہی مجلس عمل کی بحالی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام (ف) کی مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی کی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کئے بغیر متحدہ مجلس عمل دوبارہ بحال ہو گئی۔ متحدہ مجلس عمل کے قیام کے وقت ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین نے یہ سوال اٹھایا لیکن کسی جماعت نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ ایم ایم اے میں نشستوں کی تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کی قیادت اس بارے میں آئندہ دنوں میں فیصلہ کرے گی۔ ایم ایم اے کے ایک سینئر رہنما نے ’’نوائے وقت‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے قائم ہو گئی ہے۔ باقی معاملات جزوی ہیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ ایم ایم اے ایک حقیقت بن کر سیاسی منظر پر ابھرے گی۔
مجلس عمل/ سوال