اسلام زندہ باد کانفرنس کے انتظامات مکمل ہیں قافلے مزار قائد سے روانہ ہونگے‘ قاری عثمان
کراچی (خصوصی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہاکہ22 مارچ کو ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کراچی کے تمام اضلاع سے جلوس12 بجے سے مزار قائد کی طرف روانہ ہوجائیں گے۔ اسلام زندہ باد کانفرنس ملک میں اسلام کے نظام عدل کے نفاذ کیلئے سنگِ میل ثابت ہوگی۔ وہ کراچی کے دینی مدارس کے دوروں کے اختتام پر علماء کرام اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی سرپرست مولانا عبدالکریم عابد بھی موجود تھے۔