زیڈ انٹر نیشنل اسکول کے طلبہ کا وفد 7 روزہ خیر سگالی دورے پر ترکی روانہ
کراچی(نیوز رپورٹر) زیڈانٹر نیشنل اسکول کے طلبا کا وفد ترکی کے سات روزہ خیر سگالی دورے پر روانہ ہوگیا جہاں طلبہ ترکی کے دارالحکومت استمبول میں وہاں کی قدیم تاریخی عمارتوں‘ مساجدوں اور مختلف میوزیم کا دورہ کرے گا۔ وفد وہاں کے تعلیمی نظام کو جاننے کے لئے قدیم یونیورسٹیز کا بھی دورہ کرے گا۔ وفد ترکی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقت کرے گا‘ وفد کی قیادت اسکول کے صدر ذیشان الطاف قیادت کررہے ہیں۔