چین میں کھدائی کے دوران دو سو سال قبل مسیح کا اہرام دریافت

21 مارچ 2017
چین میں کھدائی کے دوران دو سو سال قبل مسیح کا اہرام دریافت

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں کھدائی کے دوران دوسوسال قبل ِمسیح کااہرام دریافت ہوا ہے، اہرام کے قریب ایک قبر بھی ملی ہے۔یہ دریافت صوبہ ہنان میں ایک رہائشی کمپلیکس کی کھدائی کے دوران سامنے آئی۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اہرام ہان دور حکومت کا ہے،اس دور کو چین کا سنہری دور بھی کہا جاتا ہے۔