لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی اور ورچوبائل یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پروائس چانسلررلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثراور ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے سمجھوتے کی یاداشت پردستخط کیے۔ معاہدے کی رو سے ورچوئل یونیورسٹی ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کوجدےداور معےاری تعلےم کی فراہمی، امتحانی طریقہ کار اوراکیڈمک ڈیٹا فراہم کرے گی، دونوں ادارے ایک دوسرے کی ریسرچ لیبارٹریز تک رسائی ، مشترکہ کانفرنس، سیمیناراورورکشاپس کے لیے مل کرکام کریں گے۔