یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی

21 مارچ 2017
یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ آج صبح ساڑھے پانچ سے دن ایک بجے تک موبائل فون سروس پریڈ ایونیو کے اردگرد دس کلومیٹر کے علاقے میں بند ہوگی۔ فیض آباد انٹرچینج صبح 5 تا دوپہر دو بجے مکمل بند ہوگا۔ مری سے آنے والی ٹریفک کو سترہ میل ٹول پلازہ پر روک لیا جائے گا۔