جعلی ڈگری:پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اعجاز چوہدری کی سزا معطل
لاہور/منڈی بہا¶الدین (وقائع نگار خصوصی+نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کے سابق ایم این اے چودھری اعجاز کی تین سال قید کی سزا کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ این اے 108 منڈی بہاﺅالدین سے سابق ایم این اے چودھری اعجاز کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے بی اے کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا اور جعلی ڈگری کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ قانون کے مطابق قلیل مدتی قید کی سزا میں ضمانت منظور ہو سکتی ہے لہذا ملزم کی قید کی سزا کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سابق ایم این اے کو سترہ فروری 2017ءکو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں گرفتار ہوئے ابھی ایک ماہ ہوا ہے۔ قلیل مدتی سزا کے قانون میں ملزم کا کم از کم 6 ماہ قید کاٹنا لازمی ہے۔ عدالتی فیصلے پر منڈی بہا¶الدین میں ان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور حاجی پبلک سیکرٹریٹ میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری فلک شیر رانجھا نے کہا ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ۔ فتح حق اور سچ کی ہوئی ہے ۔آج ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاﺅالدین سے محمد اعجاز چوہدری کی رہائی پر تاریخی استقبال کریں گے۔
اعجاز چوہدری
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ...
قریبی دوست ہی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،امریکی پادری کی رہائی فتح ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ ...
سوئمنگ پول میں بن بلایا مہمان گھر والوں کے ہوش اڑ گئے
فلوریڈا (نیٹ نیوز)گولف کورس ہوں یا رہائشی گھر، سڑکیں ہو ں یا پارکنگ لوٹ، ...
سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کو6 ماہ قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا
جہلم( نامہ نگار ) سابق ایم پی اے و رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد ثقلین ...
چوہدری محمد ریا ض ، چوہدری ریاست ، چوہدری جہا نگیر کے صاحبزادوں کی شادی ...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء سابق کو نسلر چوہدری محمد ...
الیکن کمشن نے فاروق ستار کو متحدہ پاکستان کی کنوینر شپ سے ہٹا دیا: بانی ...
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + خصوصی نمائندہ +نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمشن آف ...