دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام جلد شروع کئے جائینگے وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( وقائع نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی اور ان سے مختلف امور بشمول ترقیاتی اسکیموں ، پانی کی فراہمی کی اسکیم سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد کی سربراہی سینیٹر سعید غنی کر رہے تھے جبکہ وفد کے دیگر ارکین میں اراکین صوبائی اسمبلی مرتضیٰ بلوچ ، ساجد جوکھیو، ضلعی صدور و جنرل سیکریٹری و دیگر شامل تھے۔ پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور جنرل سیکریٹری پی پی سندھ وقار مہدی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ پی پی کے نو منتخب اراکین نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی کہ ترقیاتی کاموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ریگولرائز آبادی اور کچی آبادیوں میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی اور ملیر کے مختلف دیہاتوں میں ابھی تک بجلی اور پانی دستیاب نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور جہاں تک کراچی کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے تو وہ بھی بہت جلد شروع کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے دیہی علاقوںکو بجلی کی فراہمی کے لئے کے ۔ الیکٹرک کو ضروری فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ کراچی کے شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی بہتر سے بہتر خدمت کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پارٹی رہنماﺅں کو بھی چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور درپیش مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ انکا تدارک کیا جاسکے۔ قابل ازیں سید مراد علی شاہ نے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد سے الوداعی ملاقات بروز پیر کو وزیراعلیٰ ہا¶س میں کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ہاو¿س نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا۔پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات ہوئے ہیں۔درین اثناءوزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔
وزیراعلیٰ سندھ
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ...
قریبی دوست ہی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،امریکی پادری کی رہائی فتح ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ ...
سوئمنگ پول میں بن بلایا مہمان گھر والوں کے ہوش اڑ گئے
فلوریڈا (نیٹ نیوز)گولف کورس ہوں یا رہائشی گھر، سڑکیں ہو ں یا پارکنگ لوٹ، ...
اسلام آبادکے دیہی اور شہری علاقوں میں 3روزہ پولیومہم جاری
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی دارالحکومت کے دیہی اور شہری علاقوں میں 3 ...
اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ...
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو بھی شہری علاقوں ...
پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے حکومت کو دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ دینی ...
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی مجموعی آبادی کا65فیصد حصہ دیہات میں مقیم ہے ...