عمران فاروق قتل کیس: برطانیہ نے محسن علی کی حوالگی کی درخواست روک دی
اسلا م آباد(آن لائن) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستان میں گرفتار ملزم محسن علی سید کو حوالے کیے جانے کی درخواست روک دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ درخواست تکنیکی وجوہات پر روکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ محسن علی سید کو برطانیہ حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے درخواست کی جائے۔اس بارے میں برطانوی وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ حوالگی کی درخواست برطانیہ کی کراﺅن پراسیکیوشن سروس کے مشورے پر روکی گئی۔اس سے پہلے برطانیہ نے کئی بار پاکستان کو عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن اب تک گرفتار مرکزی ملزم کو حوالے کرنے کی درخواست پاکستان سے نہیں کی۔ سکاٹ لینڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں محسن علی اور کاشف خان کو نامزد کر رکھا ہے جبکہ سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ حوالگی کا معاملہ پولیس کا نہیں بلکہ حکومتی سطح کا ہے۔ دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کا کہناہے کہ حوالگی کی درخواست کے بلاک کئے جانے سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
محسن علی
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ...
قریبی دوست ہی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،امریکی پادری کی رہائی فتح ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ ...
سوئمنگ پول میں بن بلایا مہمان گھر والوں کے ہوش اڑ گئے
فلوریڈا (نیٹ نیوز)گولف کورس ہوں یا رہائشی گھر، سڑکیں ہو ں یا پارکنگ لوٹ، ...
2 بچے باپ سے لیکر درخواست گزار ماں کے سپرد، ایک بچی کی حوالگی کیلئے رٹ ...
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سیشن کورٹ نے دو بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ...
عدالت نے میاں بیوی کے درمیان صلح کروا کر بچہ حوالگی کی درخواست نمٹا دی
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے ناراض میاں بیوی کے درمیان صلح کرواتے ...
میمونہ بیٹیاں حوالگی کیس‘ عدالت نے بچیاں ایک ماہ کیلئے والدہ کے حوالے ...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میںغیر ملکی خاتون ...