مشرف کیلئے معافی نہیں ہونی چاہئے، پاکستان سے سٹریٹجک مذاکرات 25 مارچ کو ہونگے: سفیر یورپی یونین
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سفیر یورپی یونین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیلئے معافی کا کوئی تصور نہیں ہونا چاہئے۔ حکومت کے سزائے موت پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے میں پاکستان کو تاخیر نہیں کرنی چاہئے کیونکہ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے سے تجارت میں اضافہ ہو گا۔ یورپی یونین کا اس خطے میں کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں، ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔