کراچی اور بحرین چیمبرز آف کامرس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی چیمبر اور بحرین چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ بحرین اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھے گی۔ صدر کراچی چیمبر عبداللہ ذکی نے کہا کہ بحرین اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت میں مستقبل قریب میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کے تاجروں کو بحرین اور بحرین کے تاجروں کو پاکستان آکر تجارت کرنی چاہئے۔