ہنڈا اٹلس کارز کا فری میڈیکل کیمپ
لاہور (پ ر) روز مرہ علاج معالجے کے لیے وسائل نہ رکھنے والے مستحق لوگوں کیلئے طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہنڈا اٹلس کارز پاکستان کی جانب سے لاہور کے نواحی گائوں بھاتھ میں گزشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا کمیونٹی ویلفیئر کے لئے منعقدہ اس کیمپ میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ہنڈا اٹلس کارز کے ممبرز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ کیمپ کے دوران مرد اور خواتین اور بچوں سمیت 631 مریضوں کو تشخیص اور مفت ادویات کی سہولت مہیا کی گئی۔