نیپالی سفیر کی وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی سے ملاقات
لاہور ( سٹاف رپورٹر)پاکستان میں متعین نیپال کے سفیر بھارت راج پائوڈال نے گذشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) محمد اکرم خاں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ تعلیمی شعبہ کے حوالے سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصا انجیئنرنگ کے میدان میں باہمی تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ نیپالی سفیر نے یو ای ٹی میں زیر تعلیم نیپالی طلبہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں سہولتوں کی فراہمی پر وائس چانسلر کا شکریہ اداکیا۔دریں اثناء نیپال کے سفیر بھرت راج پڈیال نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور ادارے میں زیرتعلیم نیپالی طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔