متروکہ وقف املاک کی سینکڑوں معلمات کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کی سینکڑوں خواتین اساتذہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کی بجائے اکائونٹس برانچ کی جانب سے غیرقانونی تقرری کے الزامات لگا کر تنخواہیں جاری نہ کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین اساتذہ نے انصاف کے حصول میں ناکامی پر خودسوزی کی دھمکی دیدی، اساتذہ آج بھی احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ چیف کنٹرولر اکائونٹس چوہدری محمد بوٹا اور اکائونٹنٹ غلام حسن کی جانب سے چیئرمین بورڈ محمد الیاس کو دو سو اساتذہ اور ایک سو 55نان ٹیچنگ سٹاف لسٹ کی تقرریوں کو غیرقانونی قرار دیکر فارغ کرنے کی سفارش کی ہے۔