جماعۃ الدعوۃ کی اپیل پر علماء آج خطبات جمعہ میں تحفظ نظریہ پاکستان کو موضوع بنائینگے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ کی اپیل پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین خطبات جمعہ میں تحفظ نظریہ پاکستان کو موضوع بنائیں گے اور وطن عزیزکے خلاف بیرونی سازشوں سے قو م کو آگاہ کیا جائے گا۔ یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو پورے ملک اور آزاد کشمیر میں احیائے نظریہ پاکستان مارچ ہوںگے‘ جلسوں، کانفرنسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیاجائے گا۔ امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعیدکی جانب سے علماء کرام سے اپیل کی گئی ہے وہ خطبات جمعہ میں دشمنان اسلام کی پاکستان کے خلاف سازشوں اور نوجوان نسل کے عقیدے و ایمان برباد کرنے کی کوششوںکے خلاف آواز بلند کریں اور عوام الناس کو قیام پاکستان کے مقاصد اور نظریہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ احیائے نظریہ پاکستان مہم کے سلسلہ میں لاہور سمیت پورے ملک میں کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پروجیکٹر کے ذریعے نظریہ پاکستان کے حوالہ سے لوگوں کو ملٹی میڈیا بریفنگ دی جا رہی ہے۔