اقلیتوں کو بااختیار بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کا ریکارڈ شاندار ہے: منظور وٹو
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اقلیتوں کو بااختیار بنانے کا ریکارڈ شاندار ہے۔پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ‘ فنانس سیکرٹری اورنگزیب برکی‘ سیکرٹری اطلاعا ت عابد حسین صدیقی‘زاہد ذوالفقار خان‘ اشعرء نثار‘ فضل بٹ‘ میاں اصغر‘ محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ حکمران حقائق مسخ اور باشعور عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔