نوائے وقت ملتان کے برانچ منیجر عبدالرشید ڈوگر کے بھائی عبدالحمید ڈوگر انتقال کر گئے
ملتان (پ ر) روزنامہ نوائے وقت ہیڈ آفس لاہور میں شعبہ اکاؤنٹس سے وابستہ عبدالحمید ڈوگر انتقال کر گئے مرحوم نوائے وقت ملتان آفس کے برانچ منیجر عبدالرشید ڈوگر اور مشتاق ڈوگر کے چھوٹے بھائی تھے نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے نماز جمعہ کے بعد ان کی رہائشگاہ برکت چوک 228 بی ٹی ٹاؤن شپ لاہور کے قریب ادا کی جائے گی۔