وزیراعظم میاں نواز شریف نے میانوالی میں ایم ایم عالم کے نام سے منسوب ائیر بیس کا افتتاح کر دیا ہے۔
ایم ایم عالم جرأت بہادری اور حب الوطنی کا ایک استعارہ ہے۔ پاکستانی قوم اس عظیم ہیرو کو صدیوں یاد رکھے گی۔ ایم ایم عالم ایسا محبِ وطن تھا کہ اس نے پاکستان کی محبت میں دو مرتبہ ہجرت کی ایک بار انڈیا سے مشرقی پاکستان اور جب مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا تو وہ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔ انکی برسی تو خاموشی سے گزر گئی تھی لیکن نوائے وقت کے یاد دلانے پر حکومت جاگ اُٹھی اور گزشتہ روز وزیراعظم میاں نواز شریف نے میانوالی ائیر بیس کو ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کر کے پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم اپنے ہیروز کے قدردان ہیں۔ ایم ایم عالم کے نام سے ائیر بیس منسوب کرنے سے وفادار بنگالیوں کی قدر کی گئی ہے۔ اس سے بنگلہ دیش کے عوام کے دلوں میں پاکستان کیلئے پیدا کی جانیوالی کدورتیں ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اب یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ انکے اہل خانہ کو مدد کی ضرورت تو نہیں ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024