مکرمی! عدالت عظمی پاکستان نے 24 اپریل 2012ء کو حکم صادر فرمایا کہ 75 سال عمر عبور کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے کمیوٹڈ حصے کی بحالی بشمول تمام سالانہ اضافہ جات اور بحالی کے بعد کے تمام سالوں کے بقایا جات کی ادائیگی کی جائے۔ عدالت عظمیٰ کے مذکورہ حکم کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2013ء سے اپنے متعلقہ پنشنرز کو حکومت کے پاس پڑی ہوئی آدھی پنشن میں سالانہ اضافہ جات شامل کر کے نئی تخمینہ شدہ پنشن دے دی ہے اور بحالی کے بعد تمام سالوں کے بقایا جات بھی ادا کر دیئے ہیں مگر حکومت پنجاب تاحال متعلقہ پنشنرز کے جائز حقوق کے حصول کی راہ میں تاخیری حربے اور رکاوٹی روش اختیار کیے ہوئے ہے لہٰذا خادم اعلیٰ پنجاب پنجاب سے استدعا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب اس ضمن میں جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کرے۔ (محمد اسلام چیف آف سیکشن (ر) پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38